سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ)اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں درج مقدمہ میں سابق اے ایس آئی اور پٹواری کو قید و جرمانے کی سزاسنادی۔ انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کے تحت سپیشل جج اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مشتاق (اے ایس آئی، رہائشی ڈوگری کلاں تحصیل ڈسکہ)کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ شریک ملزم نواز (پٹواری)کو 5 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق دونوں کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ کے مقدمے میں قصوروار قرار دیا گیا۔