لاہور(خصوصی رپورٹ) اساتذہ نے سروے کی ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا ، اساتذہ نے سوشو اکنامک سروے میں ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا ،صوبے بھر میں 15 ہزار اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔اربن یونٹ کا سیکرٹری سکول کو شکایتی خط بھجوایا گیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ سوشو اکنامک سروے کی ڈیوٹی پر نہیں پہنچے اور انہوں نے کہا ہے کہ ہماری اجازت کے بغیر سروے پر ڈیوٹی لگادی گئی ہے۔ لاہور میں بھی 7 سو اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔سیکرٹری سکول نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو اساتذہ کی ڈیوٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔