امتحانی معاوضے نہ بڑھے تو ڈیوٹیاں نہیں دینگے:اساتذہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)اساتذہ نے تعلیمی بورڈ سے نگران عملے کا معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سیمعاوضہ فوری بڑھایا جائے اورٹیکس کٹوتی کوختم کیاجائے۔ معاوضے نہ بڑھے تو امتحانی ڈیوٹیاں نہیں کرینگے۔واضح رہے کہ تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سے شروع ہونگے۔دوسری جانب آٹھویں بورڈ کا امتحان لینے والے عملے کی موجیں لگ گئی۔ سپرنٹنڈنٹ کو 7 ہزار اور نگران عملیکو 4 ہزار فی پیپر معاوضہ ملے گا جبکہ تعلیمی بورڈ میں یہ معاوضہ700 سے 1500 روپے فی پیپر ہے۔