حکومت کا پیکٹا کے ایم ڈیز کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی کر نے کا فیصلہ

محکمہ خزانہ سے حتمی منظوری کے بعد ایم ڈیز کو نئی تنخواہ کے مطابق ادائیگی کی جائے گی:ذرائع
لاہور(آن لائن) پیکٹا کے تینوں منیجنگ ڈائریکٹرز کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ حکومت نے کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی کی نشاندہی پر کیا گیا ہے تاکہ مالی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔حکومتی تجویز کے تحت اب ایم ڈیز کو ماہانہ 5 لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی، جبکہ اس سے قبل انہیں 10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دینے کی منظوری دی گئی تھی۔ تاہم حتمی منظوری نہ ملنے کے باعث گزشتہ تین ماہ سے ایم ڈیز کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔محکمہ خزانہ سے حتمی منظوری کے بعد ایم ڈیز کو نئی تنخواہ کے مطابق ادائیگی کی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت ایم ڈیز کو بنیادی تنخواہ کے علاوہ کوئی اضافی مراعات فراہم نہیں کی جائیں گی