روس کینسرکیخلاف ویکسین بنانے میں کامیاب، مفت دینے کافیصلہ

ویکسین کینسر ہونے سے روک نہیں سکتی‘ کینسر کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتی ہے:وزارت صحت

   ماسکو(آئی ا ین پی  )روس کی جانب سے  کینسر کی ویکسین تیار کرنے اور اسے  مفت بانٹنے کا  اعلان  کردیا گیا ۔روسی وزارت صحت کے مطابق مذکورہ ویکسین کینسر ہونے سے روک نہیں سکتی مگر کینسر کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتی ہے، یہ ایک mRNA ویکسین ہے جو روسی عوام کو مفت میں فراہم کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ریڈیولوجی میڈیکل ریسرچ سینٹر کے سربراہ آندرے کپرین نے کہا کہ یہ ویکسین 2025 کے اوائل میں لانچ کی جائے گی، اس کی ایک ڈوز پر روسی حکومت کا خرچہ 2 ہزار 869 ڈالر آئے گا