لاہور (کرائم رپورٹر)وزارت ریلویز نے گریڈ 20کے پانچ اور گریڈ 19کے دو افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20کے افسروں میں وقار احمد شاہد کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان ریلویز فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی ،ڈائریکٹر جنرل کوالٹی کنٹرول اینڈ فیول مانیٹرنگ رضوان سعید خان کو چیف کنٹرولر پرچیز ،ڈیپوٹیشن سے واپس آنے والے محمد ناصر خلیلی کو چیف مکینیکل انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ، یہاں پر تعینات محمد یوسف لغاری کو پراجیکٹ ڈائریکٹر سپیشل ریپئر 100ڈی ای لوکوجبکہ وہ حادثات سے متاثرہ لوکوموٹیو کی بحالی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے فرائض بھی انجام دیں گے،مس عنبرین زمان کو پراجیکٹ ڈائریکٹر انسٹالیشن اینڈ کمیونیکیشن سولر سسٹم جبکہ گریڈ19کے افسروں میں طارق لطیف کو ڈائریکٹر جنرل کوالٹی کنٹرول اینڈ فیول مانیٹرنگ جبکہ ڈپٹی ڈی ایس او پی ایس مس فاطمہ بلال کو ڈپٹی ڈی ایس کوئٹہ تعینات کر دیا گیا۔