لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے 4افسروں کو گریڈ 21میں ترقی دینے ، 8کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ کمشنر گو جرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کو گریڈ 21میں ترقی دے کر بطور کمشنر موجودہ عہدے پر کام جاری رکھنے ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ناہید گل بلوچ کو گریڈ 21میں ترقی دے کر ممبر (جوڈیشل ll) بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات، محمد ابراہیم جنید کو گریڈ 21میں ترقی دیکر ممبر (جوڈیشل VIII) بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات اور ممبر پنجاب سروس ٹربیونل رائے منظور حسین کو گریڈ 21میں ترقی دے کر موجودہ عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ممبر ریونیو پنجاب اقبال حسین کو 115دن کی رخصت کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ، ممبر (جوڈیشل Vlll) بورڈ آف ریونیو پنجاب راشد احمد خان کو تبدیل کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل (سرگودھا محمد ابو بکر کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن ) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک راولپنڈی مہر غلام عباس کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )سرگودھا تعینات، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ مس فرح دیبا کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور تعینات، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اوقاف و مذہبی امور شاہد عباس کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ )سیالکوٹ تعینات، سیکشن آفیسر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد شفقت کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اوقاف و مذہبی امور تعینات جبکہ تقرری کے منتظر محمد بلال فیروز کی خدمات ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کی گئی ہیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔