گریڈ 18 اور 19 کے 7پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں گریڈ 18 اور 19 کے سات پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آفتاب پھلروان کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قصور تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ عیسیٰ خان سکھیرا کو ایم ایم سی کورس پر روانہ کر دیا گیا ہے۔اسی طرح وسیم ریاض کو ایس ایس پی سی سی ڈی فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔ رضوان احمد کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔مزید برآں جویریہ محمد جمیل کو سپیشل برانچ راولپنڈی جبکہ زونیرا اظفر کو ایس ایس پی آر آئی بی راولپنڈی ریجن تعینات کیا گیا ہے۔ سلیم خٹک کو ایس پی وی وی آئی پی سیکیورٹی سپیشل برانچ راولپنڈی مقرر کیا گیا ہیان تقرریوں اور تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔