اقبال گجر گھر کے قریب سیر کر رہے تھے ،ملزموں نے فائرنگ کر دی ،ملزموں کو جلد گرفتار کر لیں گے:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں چیئرمین امن کمیٹی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مقتول کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے کے رہائشی چیئرمین امن کمیٹی چوہنگ چودھری اقبال گجر گھر کے قریب سیر کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی، مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوئوں پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہ آ سکیں ، ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔