اقبال گجر واک کیلئے گھر سے نکلے تھے، تاک میں ملزموں نے فائرنگ کردی،تحقیقات شروع
لاہور (آئی این پی ) لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ سے چیئرمین امن کمیٹی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اقبال گجر واک کیلئے گھر سے نکلے کہ ملزموں نے فائرنگ کردی۔ اقبال گجر کے قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔