مزید 30 سکولوں میں نیوٹریشن پروگرام کا آغاز

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ 36 فیصد گھرانے غذائی کمی کا شکار ہیں، آج ہم سپلائی چین اور عوامی آگاہی کی کمی جیسے مسائل سے دوچار ہیں،صرف پیٹ بھرنا کافی نہیں، غذائیت سے بھرپور خوراک ضروری ہے،اچھی صحت فزیکل، مینٹل اور سوشل فٹنس کا مجموعہ ہے، متعدد بچوں کی صحت بخش خوراک تک رسائی نہیں ہے ،ایک بڑا حصہ غذائی قلت کا شکار ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے سول سروسز اکیڈمی میں زیر تربیت 53کامن کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ 25 بچے زنک کی کمی، 30فیصد بچے آئرن کی کمی کا شکار ہیں، 40فیصد بچے سٹنٹنگ کا شکار، 28 فیصد ٹیسٹنگ اور 30فیصد بچوں کا قد عمر کے لحاظ سے کم ہے، دیہی علاقوں میں غذائی عادات، صاف پانی کی کمی اور آگاہی کی کمی کی وجہ سے چیلنجز موجود ہیں، پاکستان کے بچوں میں سٹنٹنگ اور مائیکرو نیوٹرینٹ ڈیفیشنسی کی شرح زیادہ ہے، لاہور کے مزید 30 سکولوں میں سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا گیا، 70 سرکاری سکولوں کے 20ہزار بچوں کو صحت بخش کھانا فراہمی یقینی بنایا جارہا ہے۔