لاہور(کرائم رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وڑن "منشیات سے پاک پنجاب" کے تحت جاری کریک ڈائون کے 85ویں روز پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس نے گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان میں کامیاب سرچ آپریشنز کیے۔ترجمان فورس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4.4 کلو چرس، 2.2 کلو افیون اور 1.2 کلو ویڈ برآمد کی گئی، جبکہ دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس کی منظم حکمت عملی کے باعث مقامی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بڑے نیٹ ورکس کو کمزور کر رہی ہیں۔