ٹیچنگ انٹرنز ہائرنگ پورٹل اچانک بند

لاہور(کرائم رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا ٹیچنگ انٹرنز ہائرنگ پورٹل اچانک بند ہوگیا ،پورٹل ڈیڈ ہونے کے باعث ہزاروں امیدوار اپلائی کرنے سے محروم ہیں۔درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ پورٹل کئی گھنٹوں سے ریسپانس نہیں دے رہا۔امیدواروں کو فارم اوپن نہ ہونے اور اپلائی نہ کر پانے کی سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔انٹرنز ہائرنگ کے لیے گزشتہ روز درخواستیں جمع کرانے کا آخری دن تھا،آخری روز پورٹل بند ہونے سے امیدواروں میں شدید بے چینی اور تشویش پائی گئی۔امیدواروں کا حکومت پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ہے یا تو پورٹل کو فوری طور پر فعال کیا جائییا درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں مناسب توسیع کی جائے۔