لاہور( خصوصی رپورٹ)پنجاب میں سکول ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا۔محکمے کی جانب سے بھرتی کیلئے درخواست دینے کی تاریخ میں دوسری بار توسیع کردی گئی،آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 نومبر 2025 تک مقرر کی گئی ہے۔میرٹ لسٹس یکم دسمبر 2025 کو سکولوں کے نوٹس بورڈز پر لگیں گی،تحصیل لیول کمیٹی کی جانب سے شکایات کا ازالہ 2 سے 3 دسمبر 2025 تک ہوگا۔ شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز 4 دسمبر 2025 کو ہوں گے،فائنل میرٹ لسٹ 5 دسمبر 2025 کو صبح 10 بجے پورٹل اور سکول نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔