5فیصد کوٹہ اقلیتوں کے لیے، 3 فیصد معذور افراد کے لیے ہوگا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 8084 کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ،محکمے کے مطابق ان اسامیوں میں 5 فیصد کوٹہ اقلیتوں کے لیے، 3 فیصد معذور افراد کے لیے اور 0.5 فیصد ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ انٹر میڈیٹ کلاسز کے لئے سی ٹی آئیز کو 7 ماہ کے لیے تعینات کیا جائے گا،بی ایس پروگرامزکے لئے سی ٹی آئیز 10 ماہ تک خدمات انجام دیں گے یا جب تک مستقل اساتذہ تعینات نہ ہو جائیں۔ اہلیت کا معیارکم از کم بی ایس یا ماسٹرز ڈگری سیکنڈ ڈویڑن رکھی گئی ہے۔