اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر ) برکی پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق برکی پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم محمد امان کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ہوائی فائرنگ، ناجائز اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی ،یہ وڈیو سامنے آنے پر فوراً ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔