لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ویگو ڈالہ پر سر عام اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم کو گرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق مغلپورہ میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ویگو ڈالہ پر سر عام اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم عدنان کو گرفتار کرلیاملزم کے قبضہ سے 2 جدید آٹومیٹک رائفلز،میگزینزاورگولیاں برآمد کرلی گئی گرفتار ملزم عدنان کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ مغلپورہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ گارڈز کی ویگو ڈالہ پر اسلحہ کی نمائش پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے۔اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ معاشرے میں بگاڑ کا باعث بنتے ہیں۔اسلحہ کی نمائش،ڈالہ کلچر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔