لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنیپ چیکنگ کے دوران اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا،ملزم کی شناخت رضائے مصطفی کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ 2 عدد رائفلز 223 بور اورگولیاں برآمد کی گئیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ،اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ،ناجائز اسلحہ پر پابندی عائد ہے۔