لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ترجمان کے مطابق تھانہ کاہنہ کی چوکی ہلوکی پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ کاہنہ کاچھا روڈ کے قریب شاہراہ عام پر سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم علی نواز سے رائفل، میگزینز و گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔