پشاور: شادی میں ہوائی فائرنگ، دلہا گرفتار

پشاور: شادی میں ہوائی فائرنگ، دلہا گرفتار

پشاور میں تھانہ انقلاب کی حدود میں شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنا دلہے کو مہنگا پڑ گیا، اور پولیس نے اسے حوالات میں بند کر دیا۔

پولیس کے مطابق، دلہے اور اس کے دوستوں نے پابندی کے باوجود شادی میں ہوائی فائرنگ کی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دلہا گرفتار کیا گیا۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ پشاور، مردان اور چارسدہ میں حالیہ عرصے میں 17 دلہے ہوائی فائرنگ کی پاداش میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر میاں سعید نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہے، اور ملک میں اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لیے سب سے پہلے ہوائی فائرنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔