راولپنڈی: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کی ضمانت منظور

راولپنڈی: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کی ضمانت منظور

راولپنڈی کے علاقے گوہڑہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کی ضمانت منظور کر دی گئی ہے۔

علاقہ مجسٹریٹ گوجر خان آفتاب احمد نے عدالت میں پیش ہونے کے بعد دلہن کی ضمانت منظور کی اور 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔پولیس کے مطابق دلہن کو گرفتار کر کے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں عدالت نے ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔واقعے کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ دلہن کی شادی ایک ماہ قبل ہوئی تھی، اور شادی کے بعد فائرنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران دلہن کے شوہر فرار ہوگئے، اور مقدمہ پنجاب آرمز ترمیمی آرڈیننس 2015ء کے تحت درج کیا گیا۔