حویلی لکھا: شادی میں بلند آواز میوزک اور اسلحہ کی نمائش پر دلہا کے خلاف ایف آئی آر

حویلی لکھا: شادی میں بلند آواز میوزک اور اسلحہ کی نمائش پر دلہا کے خلاف ایف آئی آر

حویلی لکھا میں ایک شادی کے موقع پر بلند آواز میوزک بجانے اور اسلحہ کی نمائش کے الزام پر دلہا کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی رپورٹ پر کی گئی، اور مقدمہ ضلع اوکاڑہ میں درج کیا گیا ہے۔دلہا وقاص رحمانی اور اعجاز احمد رحمانی کے خلاف یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور پولیس نے کہا کہ قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔