لاہور (یواین پی) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی مغلپورہ میں جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج (ہفتہ)کے روز ہو گی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے حج منظر علی گل ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کریں گے عدالت نے پراسیکیوشن کو آ ج ہر حال میں ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے۔ درخواست میںموقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کیے گئے، جلا ئوگھیرا ئوسے کوئی تعلق نہیں، جسمانی ریمانڈ کے دوران کوئی چیزبرآمد نہیں ہوئی۔