لاہور(کورٹ رپورٹر )سانحہ نو مئی ،جناح ہائوس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری ضمانت پر سماعت 10دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے دو مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل برھان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش نہیں ہوئے۔معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل برھان معظم ملک راستے بند ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے ، دلائل کیلئے مہلت دی جائے ۔عدالت نے وکیل کو ضمانتوں کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔