لاہور(آئی این پی )9 مئی مقدمات کے سلسلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی عسکری ٹاور جلا ئوگھیرائو سمیت 4 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی جج منظر علی گل کے روبرو ہوئی، جس میں پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کرلی ۔