ماریہ ورگاس مس یونیورس میکسیکو 2026 بن گئیں

جیتنے والے تاج کو فاطمہ بوش کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کروں گی:ماریہ
میکسیکو سٹی (شوبز ڈیسک)میکسیکو کی ریاست جالیسکو سے تعلق رکھنے والی ماریہ ورگاس نے مس یونیورس میکسیکو 2026 کا تاج اپنے نام کر لیا، وہ آئندہ مس یونیورس مقابلے میں میکسیکو کی نمائندگی کریں گی۔28 سالہ ماریہ ورگاس نے لاس کابوس، باجا کیلیفورنیا سور میں ہونے والے قومی مقابلے میں 32 امیدواروں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ماریہ ورگاس نے انٹرنیشنل بزنس میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور وہ مصنفہ بھی ہیں، انہوں نے فاطمہ بوش کی جگہ مس یونیورس میکسیکو کا اعزاز حاصل کیا ہے۔فائنل مرحلے میں ماریہ ورگاس کا مقابلہ دیگر 4 فائنلسٹس سے ہوا، جبکہ ماریانا ماسیاس کو پہلی رنر اپ اور فرنانڈا ابراوا کو دوسری رنر اپ قرار دیا گیا۔نتائج کے اعلان سے قبل ججز کے سوال کے جواب میں ماریہ ورگاس نے بتایا کہ اگر میں تاج جیتتی ہوں تو اسے فاطمہ بوش کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کروں گی۔ماریہ ورگاس نے کہا کہ میں اس میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے ناصرف دوسروں کے لیے آواز اٹھاوں گی بلکہ لوگوں کی بات زیادہ توجہ سے سننے کو بھی اہمیت دوں گی۔ماریہ ورگاس اب 24 نومبر کو سان خوان، پورٹو ریکو میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں میکسیکو کی نمائندگی کریں گی۔