بانی پی ٹی آئی تک غلط معلومات پہنچائیں گئیں،کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی تنہاہوگئی
پی ٹی آئی حکومت کو مجبور کرسکتی تھی، مولانا ،پیرپگارا اور حافظ نعیم ملک کو بحران سے نکالیں،گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ نے مولانا فضل الرحمان کو دھوکا دیا اور بانی پی ٹی آئی تک مولانا فضل الرحمان سے متعلق غلط معلومات پہنچائیں گئیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی تنہاہوگئی ہے،بیچ میں کوئی بات کرانے والا نہیں۔سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ ہوتے تو پارٹی کی بات میں وزن بڑھتا اور متحدہ اپوزیشن کے ذریعے حکومت پر دبا ئو ڈالا جا سکتا تھا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کا ن لیگ اور دیگر جماعتوں سے اتنا گہرا تعلق نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان محمود اچکزئی سے زیادہ بہتر سیاسی معاملات سنبھال سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ نے مولانا فضل الرحمان کو دھوکا دیا، بانی پی ٹی آئی تک مولانا فضل الرحمان سے متعلق غلط معلومات پہنچائیں گئیں اور انھیں غلط بتایا گیا کہ مولانا نے انہیں دھوکا دیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور پیرصاحب پگارا جیسے لوگوں کو ساتھ ملا کر آگے بڑھنا چاہیے تھا، مولانا ،پیرپگارا اور حافظ نعیم جیسے لوگوں کا فرض ہے، ملک کو بحران سے نکالیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر بنتیہیں تو ان کا سیاسی قد بڑھیگا اور پی ٹی آئی کو بھی فائدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چھوٹا سا طبقہ ہے جو سمجھتا ہے دنیا وہ چلا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا اپنا ووٹ بینک ہے سوشل میڈیا سے تعلق نہیں، متحدہ اپوزیشن کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت کو مجبور کرسکتی تھی۔