اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سربراہ جے یو آئی( ف ) مولانا فضل الرحمان کے حالیہ سخت خطاب اور ملک کے موجودہ سیاسی و آئینی بحران پر مقتدر حلقوں اور سیاسی جماعتوں کو موجودہ صورت حال کی سنگینی سے خبردار کرتے ہوئے تحمل اور ٹھنڈے دماغ سے فیصلے کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے جمعیت لائر فورم کے کنونشن میں مولانا فضل الرحمان کے مقتدر حلقوں کے خلاف کئے گئے سخت خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اس بیان اور موقف سے ملک کے سیاسی ماحول کی تلخیوں میں اور زیادہ اضافہ ہو رہا ہے، اس نازک وقت میں مزید تلخی پیدا کرنے کے بجائے شدید تحمل اور بردباری کی ضرورت ہے۔ملک کے مقتدر حلقوں کو مخاطب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت فیصلہ سازوں کو بالکل ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے