مولانا فضل الرحمان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران بھی پیسے لے کر ووٹ دیا:علی امین گنڈاپورکا دعوی

پشاور (آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ ہمیشہ سیاسی مفادات کے لیے اصولوں کی قربانی دیتے آئے ہیں۔  مولانا نے بے نظیر بھٹو کے دور میں ایک طرف تو خاتون کی حکمرانی کو  حرام قرار دیا، اور دوسری طرف اسی حکومت سے  ڈیزل کے پرمٹ لے کر اس کا حصہ بن گئے۔ میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے   26ویں آئینی ترمیم  کے دوران بھی مبینہ طور پر پیسے لے کر ووٹ دیا، جس سے ان کے اصولوں کی حقیقت عوام کے سامنے کھل کر آ گئی ہے۔ ،