ڈاکو شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو رہے تھے, ہلاک ڈاکوئوں کی شناخت نہیں ہو سکی کچے میں ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن
رحیم یارخان(آئی این پی )رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق ڈاکو شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر کوٹ سمابہ کی جانب فرار ہو رہے تھے، جس دوران پولیس مقابلہ ہوا اور 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔عرفان علی سموں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوئوں کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم کچے میں ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔