ایم کیو ایم والے کراچی، سکھر اور اسلام آباد میں الگ الگ باتیں کرتے ہیں
کراچی (آئی این پی ) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو اختیار نہیں کہ وہ سیاسی باتیں کریں، ایم کیو ایم والے کراچی، سکھر اور اسلام آباد میں الگ الگ باتیں کرتے ہیں،ایم کیو ایم بتائے کیا پنجاب کا بلدیاتی نظام سندھ میں نافذ کردیں؟ ۔ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نئے صوبے کے مطالبے اور بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کے لیے عوامی رابطہ مہم چلانے اور عدالت میں جانے کیاعلان پر ردعمل دیتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ایم کیو ایم مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے، کیا پنجاب کا بلدیاتی نظام سندھ میں نافذ کردیں، ایم کیو ایم کے دوست فیصلہ کریں پنجاب میں جو نظام نافذ کیا جارہا ہے کیا وہ اس کے حامی ہیں؟