سونے کی فی تولہ قیمت میں 9500 روپے کمی ،4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے تولہ ہو گیا

کراچی (آئی این پی )ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد  جمعرات کو  پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی  ۔صرافہ مارکیٹس کے مطابق   فی تولہ سونا 9 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 145 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے ہو گئی ہے