ہنگری کا پاکستانیوں کیلئے سالانہ سکالرشپس 80 سے بڑھا کر 400 کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعلیمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط،  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور  پیٹر سیجارٹو نے یادداشت پر دستخط کیے
برسلز(آئی یان پی ) یورپ میں تعلیم کے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کیلئے  خوشخبری  ، یورپی ملک ہنگری  نے سب سے بڑا اسکالرشپ کوٹہ مختص کردیا۔تفصیل کے مطابق پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعلیمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہوگئے ہیں۔اس موقع پر پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ہنگری کی جانب سے پیٹر سیجارٹو نے یادداشت پر دستخط کیے۔یادداشت کے تحت ہنگری نے پاکستان کیلئے  سب سے بڑا اسکالرشپ کوٹہ مختص کیا ہے اوراسٹیپ ینڈیم ہنگراسکالرشپس کی سالانہ تعداد 80 سے بڑھا کر 400 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تقریب میں پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور سفیر رحیم قریشی بھی موجود تھے، جنہوں نے دو طرفہ تعلیمی تعاون کے فروغ میں دلچسپی ظاہر کی۔