پاکستانی نرسنگ طلبہ کے لیے چین میں سالانہ 25 سکالرشپس کا اعلان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)چائناپاکستان ٹی وی ای ٹی انڈسٹریل سینٹر آف ایکسیلنس نے چین-پاک گ?یجیانگ ورکشاپ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا ہے، جو پاکستانی نرسنگ  طلبہ کے لیے سالانہ 25 اسکالرشپس فراہم کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان گ?یجیانگ ورکشاپ، جو ستمبر 2024 میں سی پی ٹی آئی سی ای کے تحت شروع کی گئی ہے، اپنا پہلا بیچ اگلے خزاں میں چین کے گ?ئیڑو نرسنگ ووکیشنل کالج میں ایک سالہ تعلیمی پروگرام کے لیے بھیجے گی، سی پی ٹی آئی سی ای نے ایک بیان میں کہا کہ پروگرام مکمل کرنے کے بعد طلبہ کو ایسے ڈپلومے دیے جائیں گے جو چین اور پاکستان دونوں میں تسلیم شدہ ہوں گے۔