پاکپتن :چھاپوں کا ڈر پٹوار خانہ بند

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)اینٹی کرپشن چھاپوں کا ڈر،سٹی پٹوار خانہ مکمل بند جبکہ سی ای او ہیلتھ آفس کے دو دروازے بندکرکے ایک دروازہ کھلا رکھ کر دفاتر آنے اور جانیوالے افراد کی چھان بین جاری،کس کام سے آئے ہو ،کس کو ملنا ہے، رجسٹرڈ میں نام درج کیاجانے لگا ۔محکمہ ایجوکیشن آفس میں بھی دروازے بند رکھ کر سائلین سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔دیگر ادارے بھی انتہائی محتاط اور آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جس سے دفاتر میں آنے والے سائلین کومشکلات کاسامناہے۔