صدر ٹرمپ کا خاتون صحافی کے ساتھ ناروا سلوک، تنقید کی زد میں آگئے

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معروف عالمی جریدے بلومبرگ کی خاتون صحافی کیتھرین لوسی کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی صدر ائیر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران کیتھرین لوسی نے ٹرمپ سے جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین کی حال ہی میں جاری دستاویز سے متعلق سوال کیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون صحافی کے سوال مکمل کرنے سے پہلے ہی امریکی صدر نے انگلی اٹھا کر انہیں خاموش رہنے کا کہا اور انتہائی توہین آمیز لفظ بھی استعمال کیا