رکشے والے کے ساتھ ناروا سلوک، ٹریفک وارڈن کو شوکاز نوٹس

 ایس پی کو انکوائری کا حکم،سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی:سی ٹی او اطہر
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈن نے رکشے والے کے ساتھ ناروا سلوک کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سامنے آتے ہی سی ٹی او لاہور نے کارروائی کا آغاز کر دیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک وارڈن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس پی ٹریفک کو انکوائری کا حکم جاری کر دیا سی ٹی او لاہور اطہر وحید کے مطابق ٹریفک پولیس کے کسی بھی اہلکار نے اگر شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ہمارا مقصد صرف شہریوں کو آسانی فراہم کرنا ہیاسی طرح ھم شہریوں سے بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ ٹریفک پولیس سے ان کی ڈیوٹی کے دوران تعاون کریں گے۔