واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر خواتین صحافیوں کے ساتھ اپنے ناروا سلوک کے باعث تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ حال ہی میں ایئر فورس ون پر صحافیوں کے ساتھ کی گئی ایک مختصر گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے جریدے ’بلومبرگ‘ کی سینئر رپورٹر کیتھرین لوسی کے سوال کو کاٹتے ہوئے اِنہیں توہین آمیز لقب سے پکارا اور خاموش رہنے کی تلقین کی جس کے بعد یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی