واشنگٹن (آئی این پی )سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وائٹ ہائو س میں اعلی امریکی حکام سے ملاقات کی، جن میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل تھے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات اور دونوں دوست ممالک کی اسٹریٹیجک شراکت داری کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔