بھارتی فضائیہ کے منع کرنے کے باوجود تیجس طیارہ دبئی ایئر شو میں لایا گیا

اسلام آباد (آئی  این پی)دبئی ایئر شو میں تباہ جنگی طیارے تیجس کو بھارتی فضائیہ نے نقائص کے سبب شو میں لانے سے منع کیا تھا مگر سیاسی دبا کے باعث بات نہیں مانی گئی۔بھارتی فضائیہ نے تیجس طیارے کی کارکردگی، رینج اور مینٹیننس پر مستقل عدم اطمینان ظاہر کیا تھا مگر سیاسی دبا کے باعث تیجس طیارے کو شو پیس بنا دیا گیا، تکنیکی خامیاں چھپائی گئیں اور نتیجہ تباہی کی صورت میں سامنے آیا، نامکمل سافٹ ویئر، ہائیڈرالک مسائل اور ریڈار اپ گریڈز کے بغیر طیارہ بین الاقوامی شو میں بھیجا گیا۔