طیارے سے تیل کا اخراج رکوانے کیلئے بھارتی ٹیکنیشنز کو شاپنگ بیگ استعمال کرنا پڑے
دبئی(آن لائن) دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کی اس وقت جگ ہنسائی ہوئی جب بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس آئل لیک کا شکار ہو گیا۔ عالمی سطح کے اس نمائشی ایونٹ میں طیارے کی تکنیکی ناکامی نے بھارت کی نام نہاد دفاعی صلاحیتوں کا پردہ چاک کر دیا۔طیارے سے تیل کا اخراج رکوانے کے لیے بھارتی ٹیکنیشنز کو شاپنگ بیگز سے لیکج بند کرنے کی کوشش کرنا پڑی، جس نے بھارتی فضائیہ کے ناقص معیار اور کمزور تکنیکی تیاری کو واضح کر دیا۔