ہزاروں افغان پناہ گزینوں کو جاسوسی کے کام میں لگایا گیا‘اسرائیل کی جانب سے اس کام کے عوض ایک سو ڈالر دئیے گئے:جان کریاکو
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق افسر نے انکشاف کیا ہے اسرائیل نے ایران میں ہزاروں افغان پناہ گزینوں کو جاسوسی کیلئے بھرتی کیا۔ سی آئی اے کے سابق افسر جان کریاکو نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اسرائیلی ایجنٹوں نے افغان پناہ گزینوں کو کسی بھی افسر کی نقل و حرکت کی اطلاع دینے کا ٹاسک دیا۔جان کریاکو کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اس کام کے عوض ایک سو ڈالر دئیے گئے، اس طرح ہزاروں افغان پناہ گزینوں کو جاسوسی کے کام میں لگایا گیا