ترکیہ میں مزید 14 غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو گرفتار کر لیا گیا

کابل(آئی این پی) مختلف ممالک میں افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آتی جا رہی ہے، جنہیں میزبان ممالک کی جانب سے ایک بڑھتا ہوا سکیورٹی اور امیگریشن چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔جرمنی اور ایران کے بعد اب ترکیہ میں بھی غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈائون مزید سخت کر دیا گیا ہے۔افغان جریدے افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے شہر شانلی عرفا میں مزید 14 غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے