پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 117 ملین تک پہنچ چکی ہے ‘ 79 ملین سے زائد افراد سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہیں‘ 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے
بدلتے ہوئے عالمی میڈیا منظرنامے میں ڈی ایٹ ممالک کو باہمی تعاون، ہم آہنگی اور مؤثر رابطوں کو مزید مضبوط بنانا ہوگا:وزیراطلاعات کا ڈی ایٹ میڈیا فورم سے خطاب
باکو (آن لائن) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے بدلتے ہوئے عالمی میڈیا منظرنامے میں ڈی ایٹ ممالک کو باہمی تعاون، ہم آہنگی اور مؤثر رابطوں کو مزید مضبوط بنانا ہوگا، کیونکہ آج کے دور میں مس انفارمیشن دنیا کا سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ وہ باکو میں ڈی ایٹ میڈیا فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان نے ڈی ایٹ میں شمولیت کے بعد غیر معمولی توانائی کے ساتھ فعال کردار ادا کیا ہے۔ ڈی ایٹ ممالک کے پاس مثبت کہانیاں اور اہم اصلاحات موجود ہیں جنہیں عالمی سطح پر اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے میڈیا کے تیزی سے بدلتے ہوئے رجحانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ایکوسسٹم پرنٹ سے الیکٹرانک اور اب ڈیجیٹل دور میں داخل ہوچکا ہے اور آج ڈیجیٹل میڈیا دنیا کا سب سے تیزی سے پھیلتا ہوا ذریعہ ابلاغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایٹ میڈیا فورم ضابطہ اخلاق اور مشترکہ کوڈ آف کنڈکٹ کی تیاری کے لیے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوسکتا ہے۔ نئی نسل، خصوصاً Gen Z کے لیے میڈیا لٹریسی اور درست معلومات کی تعلیم ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 117 ملین تک پہنچ چکی ہے جبکہ 79 ملین سے زائد افراد سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستان کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو میڈیا کے بدلتے رجحانات میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران انفارمیشن وار بھرپور طریقے سے جاری رہی جس میں پاکستانی Gen Z نے بروقت اور درست معلومات پہنچانے میں مؤثر کردار ادا کیا