مودی شکست خوردہ وزیر اعظم ‘ پاکستان کی فتح پوری دنیا دیکھ رہی ہےعطاء تارڑ

معرکہ حق میں پاکستان حق پر تھا ،شہبازشریف کے دوست ممالک کے دوروں کے  اچھے  اثرات سامنے آ رہے ہیں:وفاقی وزیر اطلاعات

لاچین ( آن لائن)  وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے   معرکہ حق میں پاکستان حق پر تھا ، مودی ایک شکست خوردہ  وزیر اعظم ہے ۔ پاکستان کی فتح پوری دنیا دیکھ رہی ہے  ، یو م تکبیر ہماری فتح کا ضامن ہے ۔  وزیر اعظم  کے دوست ممالک کے دوروں کے اچھے  اثرات سامنے آ رہے ہیں ۔   لاچین میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا  آ ذر با ئیجان ، ترکیہ اور پاکستان کی قیادت متحد ہے ۔  وزیراعظم کے دوست ممالک کے دوروں کے  اچھے  اثرات سامنے آ رہے ہیں  ۔   ہماری مشرقی  ہمسایہ اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ معرکہ حق میں  ہم حق پر تھی ۔ اس معرکہ میں شاندار  کامیابی نصیب ہوئی ۔ انہوں نے کہا   ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔