یوٹیوب سے اتنی زیادہ رقم کما لی ہے اب سمجھ نہیں آتا اسے کہاں خرچ کروں،اداکارہ کا طنز
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال نے یوٹیوب کے ذریعے پیسے کمانے کی باتوں پر طنزاً کہا ہے کہ یوٹیوب ہمارا چینل بند کرنے لگا ہے۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ اور ان کے شوہر کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اس نوبیاہتا جوڑی نے حالیہ تنازع کو شہرت حاصل کرنے اور یوٹیوب کے ذریعے پیسہ کمانے سے متعلق زیرِ گردش دعوں پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوب سے اتنی زیادہ رقم کما لی ہے کہ اب سمجھ نہیں آتا کہ اسے کہاں خرچ کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے یوٹیوب جلد ہی ہمارا چینل بند کر دے گا، کیونکہ پلیٹ فارم کے پاس ہمیں ادائیگی کے لیے رقم نہیں ہوگی۔خیال رہے کہ مومنہ اقبال نے رواں ماہ کے آغاز میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر نئے چینل کا آغاز کیا تھا۔