لاہور(خصوصی رپورٹرکامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کرسٹوفر کلیلا نے پہلی سی پی اے ایشیا اور ساؤتھ ایسٹ ایشیا ریجنل کانفرنس میں شرکت کے بعد پاکستان کی مہمان نوازی، شاندار انتظامات اور لاہور کے تاریخی و ثقافتی ورثے کی بھرپور تعریف کی۔اپنے ویڈیو پیغام میں کرسٹوفر کلیلا نے کہا لاہور میں ہمارا قیام نہایت خوشگوار رہا۔ ہمیں یہاں بھرپور اپنائیت کا احساس ہوا۔ پاکستانی عوام کی مہمان نوازی لاجواب ہے، اور لاہور کے کھانے دنیا کے بہترین کھانوں میں شامل ہیں۔انہوں نے اس کانفرنس کو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا یہ پہلی بار ہے ایشیا اور ساؤتھ ایسٹ ایشیا کے پارلیمانی ارکان ایک ساتھ بیٹھ کر مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ یہ بہترین تعاون کی مثال ہے، اور ہمیں امید ہے مستقبل میں بھی ایسی پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دیا جائے گا۔"