فیصل آباد(آئی این پی) ملک پور میں واقع کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، فیکٹری مالک اور مینیجر سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، فیکٹری مالک سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔