مصطفی آباد ( خصوصی رپورٹ) چلڈرن لیبرایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر آٹوورکشاپ کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ، لیبر انسپکٹر جہانگیر احمدنے ٹیم کے ہمراہ دوران معائنہ مین فیروز پور روڈ کے قریب بلھے شاہ آٹو ورکشاپ پر 12سالہ حسنین اور 13سالہ شعیب کو بطور ہیلپر کام کروانے والے ورکشاپ کے مالک محمد لطیف کو پکڑ کر تھانہ میں اْس کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔