لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے شادباغ میں ربڑ کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنیسے ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدور کی لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی۔